نوابشاہ کے علاقے قاضی احمد میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی، ورثاء نے لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا۔ قاضی احمد کے ایک نجی اسپتال میں گاؤں فتوحل زرداری کی رہائشی خاتون کو ڈلیوری کے لیے لایا گیا، جہاں لیڈی ڈاکٹر نے فوری آپریشن کا کہا تھا۔ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ دوران آپریشن ...
کراچی میں 9 ماہ کی بچی نشوا ہلاکت کیس میں بند ہونے والا دارالصحت اسپتال سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کھول دیا گیا۔ سی ای او ہیلتھ کیئرکمیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے حکم پر دارالصحت اسپتال کا شعبہ ڈینٹل اور او پی ڈی سیل کیا گیا تھا، جسے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر کھول ...
پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال آج تیسرے دن بھی جاری ہے۔ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیویشن ایکٹ کے خلاف آج تیسرے روز بھی جاری ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ینگ ڈاکٹرزکی جانب سے آج بھی مختلف اسپتالوں میں اوپی ڈیز میں کام بند ہے، سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کے باعث چیک اپ نہ ہونے ...
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پاکپتن میں ایک یونٹ پر چھاپہ مار کر پاؤڈر اور بناسپتی گھی سے تیار کیا گیا جعلی دودھ تلف کردیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق بھاری مقدارمیں بناسپتی گھی اورخام مال برآمد کرکے تیار کیا گیا 500 لیٹر سے زائد جعلی دودھ تلف کردیاگیا۔ جعلی دودھ تیارکرکےبڑے شہروں میں سپلائی کیاجاتاتھا۔ ...
ملک کے نامور فارماسسٹس نے چھوٹے کلینکس اور ڈسپنسریوں میں انجکشن لگانے پرفوری طور پرپابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کلینکس اورڈسپنسریوں میں لگائے جانے والے 99فیصد انجکشن غیر ضروری ہوتے ہیں۔ ملک میں ایڈز ، ہیپاٹائٹس بی اور سی پھیلانے کا ایک اہم سبب سرنجز کا دوبارہ استعمال ہے، حکومت کو فوری طور پر دوبارہ استعمال ...
رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کیس میں گرفتارکیے گئے ڈاکٹر مظفر گھانگرو کو مقامی عدالت نے 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ رتوڈیرو میں ایچ آئی وی کیس میں گرفتار ڈاکٹر مظفر گھانگرو کو مقامی عدالت میں پیش کیاگیا۔ ورانِ سماعت پولیس کی جانب سے سول جج سے مزید 7 روز کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت ...
لاہور میں ایک اور بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، اس طرح لاہور میں اس سال پولیو کیسز کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے علاقے داتا گنج بخش ٹاؤن کے ایک گھر میں 13 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے کا یہ بھی کہنا ہے ...
لاڑکانہ میں ایچ آئی وی پازیٹو کے مریضوں کی تعداد چھیاسی تک پہنچ گئی، جن میں سڑسٹھ بچے بھی شامل ہیں۔ شکارپور میں بھی دو بچے اور خیرپور میں چار افراد ایچ آئی وی پازیٹو کے مریض نکلےجبکہ لاڑکانہ ضلع میں ایچ آئی وی پازیٹو کے مریضوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھتی جارہی ہے۔ منیجر سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام ...
پاکستانی بچے اپنی جینیاتی ساخت کی وجہ سے بچپن سے ہی دل کی بیماریوں، شوگراور ہائی بلڈ پریشر ہونے کے خطرات سے دوچار رہتے ہیں، مگر ان کاغیر صحت مندانہ طرز زندگی ان خطرات کو کئی گنا بڑھا رہا ہے۔ پاکستان میں 12سے 18سال کی عمر کے بچے ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مرض میں مبتلا ہو رہے ہیں، 20اور ...
سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے مریضوں کی تعداد میں روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، آج بھی مزید 15 افراد میں ایڈز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 39 ہو چکی ہے۔ غفلت کےالزام میں سرکاری ڈاکٹر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور اسے عدالت میں پیش کر ...
تھرپارکر میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے سبب بچوں کی اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق اپریل کے مہینے میں ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 70 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ تھر میں حکومتی دعوئوں کے برعکس ضلع میں بچوں کی اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ...
کراچی سمیت سندھ بھر کی نرسز مطالبات کی منظوری کے لئے سڑکوں پر آگئیں، نرسزالائنس نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور سندھ اسمبلی تک پیدل مارچ کیا۔ پولیس کی مداخلت پر مظاہرین نے اسمبلی کے داخلی دروازے پر ہی دھرنا دیا جسے رات گئے صبح تک کے لئے مؤخر کردیا گیا۔ واضح رہے کہ نرسز سروس اسٹرکچر پر عملدر ...
پاکستان میں روزانہ سینکڑوں افراد ہیپاٹائٹس بی اور سی کے نتیجے میں ہونے والی پیچیدگیوں سے جاں بحق ہورہے ہیں، جبکہ دنیا 2030میں ہیپاٹائٹس کے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں اس مرض میں مبتلا افراد کی درست تعداد تک معلوم نہیں ہے،اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ہیپاٹائٹس پاکستان کے لیے دوسرا پولیو ثابت ہو سکتا ...
کراچی کے بچوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے حکومت جاپان کی جانب سے چند سال قبل بین الاقوامی معیار کا ایک چلڈرن اسپتال بنایا گیا تھا۔ یہ عمارت تمام آلات اور سازو سامان کے ساتھ جاپانی حکومت نے دو سال قبل سندھ حکومت کے محکمہ صحت کے حوالے کی تھی۔بچوں کےاس اسپتال میں 24 گھنٹے بین ...
پشاور میں انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی سرانجام نہ دینے پر 448 پولیو ورکرز کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ پولیو ورکرز کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کو مہم کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور ان کو ڈیوٹی ...
دو روز قبل پشاور کے نواحی علاقے ماشوخیل کے مرکزِ صحت میں توڑ پھوڑ کرنے اور آگ لگانے کے الزام میں مزید 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوفیں اور پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی ویڈیو کی مدد سے کی گئی۔ پولیس ...
ماشو خیل پشاور میں پولیو ویکسین سے بچوں کی بے ہوشی کا ڈرامہ بے نقاب،بچوں سے ڈرامہ کرانے والا نذر محمد گرفتارکرلیا گیا۔ نذر محمد کو صحت مند بچوں کو اسپتال کے بستر پر بے ہوشی کا ڈرامہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی۔ پولیو ڈرامے میں ملوث 12 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی،جس میں بنیادی مرکز ...
وزیر اعلیٰ سندھ کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی نےشیر خوار نشوا کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نشوا کی طبیعت کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع نجی اسپتال میں غلط انجیکشن لگنے سے بگڑی۔ تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق غلط انجیکشن نے نشوا کے دماغ، دل اور جگر کو شدید متاثر کیاتھا، اگر ...
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیصل آبا د میں مضرصحت پاپڑ بنانے والی 4 فیکٹریاں اور فوڈ پوائنٹس سیل کردیئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان محمد قیصر کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سمندری روڈ پر مضر صحت پاپڑ بنانے والی 4 فیکٹریاں سیل کر کے 5 ہزارکلو ناقص پاپڑ، کھلا رنگ اور 6 سو لیٹرناقص تیل اور بھاری مقدار میں ...
ہیپاٹائٹئس پروگرام کے تحت حالیہ سروے کی رپورٹ سامنے آگئی۔ سروے رپورٹ میں پنجاب کی 9 فیصد آبادی کے ہیپاٹائٹئس میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ پنجاب کے 4600 گھروں کا سروے کیا گیا جہاں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کی نسبت مرد زیادہ ہیپاٹائٹئس سی سے متاثر ہیں اور اس کی ...